ایڈیشنل گرانٹ میگا کرپشن سکینڈل۔ سی ای او ایجوکیشن نے انکوائری کمیٹی کے ساتھ معاونت اور ریکارڈ فراہمی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سابق سی ای او ایجوکیشن، اکاؤنٹس آفس کے افسران و اہلکاروں اور 120 سے زائد ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز کے خلاف ایڈیشنل گرانٹ میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل گرانٹ میگا کرپشن سکینڈل۔ سی ای او ایجوکیشن نے انکوائری کمیٹی کے ساتھ معاونت اور ریکارڈ فراہمی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل گرانٹ میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیئے جانے کے بعد اس انکوائری کمیٹی کو ریکارڈ فراہم کرنے اور معاونت کرنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملک محمد رفیق کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سابق سی ای او ایجوکیشن، اکاؤنٹس آفس کے افسران و اہلکاروں اور 120 سے زائد ہائی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز کے خلاف ایڈیشنل گرانٹ میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔