پولیس تھانہ سٹی سانگلہ ہل کی بڑی کارروائی

ننکانہ صاحب( کرائم رپورٹر)
ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی سانگلہ ہل کی بڑی کارروائی۔ بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے 4 سرکردہ ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف وارداتوں میں چھینے ہوئے 16 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 5 موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پر سانگلہ ہل پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار افراد سے مختلف وارداتوں میں شہریوں سے چھینے گئے موٹر سائیکل اور نقدی کے علاؤہ آتشیں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
ڈکیت گینگ کے گرفتار ملزمان میں ساجد، وقار، اصغر اور زاہد شامل ہیں۔ ملزمان سے دوران تفتیش ڈکیتی و راہزنی کی 7 وارداتوں کا سراغ لگا لیا گیا۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جسمیں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان ضلع ننکانہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں موٹر سائیکل چھیننے، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں سرگرم تھے۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں دن رات جاری ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفط کے لیے ہر لمحہ مصروف عمل ہیں۔ڈی پی او نوکانا سید ندیم عباس نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی ضلع ننکانہ سے مکمل جرائم کا خاتمہ کریں گے



