پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔دو مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ، متعدد روند اور چرس برآمد کرلی، مقدمات درج کر لئے گئے۔

ڈی پی او کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایس ایچ او

لیاقت پور م(ابو ہریرہ علوی سے) تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔دو مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ،متعدد روند اور چرس برآمد کرلی،مقدمات درج۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور فخر الزمان خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور محمد سمیع اللہ کی سربراہی میں انچارج چوکی اللہ آباد اسسٹنٹ سب انسپکٹر جام ممتاز احمد نے موضع رئیس پٹھان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد اسامہ کو رائفل 30 بور اور متعدد روند سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کارروائی میں قصائی چوک اللہ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات نوش و فروخت کرنے والے عبدالرحمان نامی ملزم کو گرفتار کرکے 1160 گرام چرس برآمد کرلی۔دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button