ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

متاثرہ کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ملزم کو بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) تھانہ مدرسہ کی حدود میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی مدرسہ نے ڈی پی او کے نوٹس لینے پر ذہنی معذور خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم فیصل نامی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کا کہنا ہے کہ متاثرہ کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ملزم کو بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button