دو اوباش لڑکوں کی گونگی بہری 14 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی۔ ملزمان دوران زیادتی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

متاثرہ فیملی نے DPO قصور سےواقعہ کا نوٹس لے ظالم درندوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پتوکی (محمد اشرف طاہر سے) دو اوباش لڑکوں کی گونگی بہری 14 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی۔ ملزمان دوران زیادتی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقے کھریپڑ شریف میں 2 اوباش ملزمان نے کمسن معذور بچی سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ بچی کے چچا کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بچی کے چچا نے درخواست میں موقف دیا کہ میری بھتیجی ماہ نور گھر کے قریب نلکے سے پانی لینے گئی ملزمان زبردستی ساتھ لے گئے۔ اوباش ملزمان بچی سے زبردستی زیادتی کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔ بچی کی آوازیں سن کر مقامی لوگ پنہچے تو ملزمان بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقعہ سےفرار ہو گئے۔ بچی نے اشاروں سے ملزمان کے متعلق بتایا جبکہ موقعہ پر پہنچنے والےافراد نے بھی اوباش لڑکوں کو پہچان لیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔ دوسرے ملزم کی تلاش کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے گئی ہے۔ متاثرہ فیملی نے DPO قصور سےواقعہ کا نوٹس لے ظالم درندوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button