مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈکیتی و اغواء جیسے سنگین جرائم میں ملوث زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈکیتی و اغواء جیسے سنگین جرائم میں ملوث زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق چوری، ڈکیتی اور اغواء کی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ تھانہ صدر رحیم یار خان پولیس اغواء کے مقدمہ میں ملزم کے انکشاف پر اسلحہ برآمدگی کے لئے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے چھڑوانے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کاروائی کی اور ملزم کے فرار کروانے کی کوشش ناکام بنادی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ڈاکو طارق چوہان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق خطرناک ہلاک ڈاکو اغواء ،ڈکیتی، چوری جیسے 22 سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ تھا۔ ہلاک ڈاکو نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر خالد محمود کو سندھ جاتے ہوئے اغواء کیا تھا جسے پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت بازیاب کروا لیا تھا۔ مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ آباد پور کے علاقے موضع مسلم آباد میں پیش آیا۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے بروقت موثر کاروائی کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button