تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک شخص زخمی۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
قصور(نیوز ڈیسک) تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھارا گاؤں کے قریب ڈاکوؤں کی واردات کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جو کھارہ گاوں کا رہائشی ہے۔ تھانہ صدرمیں گشت کا نظام نا ہونے کی وجہ سے چوریاں ڈکیتیاں معمول بن گئی ہیں۔ اب تو شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔