صدر سرکل کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کرائم سین کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، کرائم سین کی ٹیمیوں نے ضروری شواہد اکھٹے کر کے ڈاکو کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
پاکپتن(نیوز ڈیسک) صدر سرکل کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقہ تھانہ چکبیدی کی حدود میں 3 ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر محنت کش کو زخمی کر دیا، اور واردات کے بعد چک سیل گاؤں کی جانب فرار ہوگئے پو گئے تھے۔ سیل گاؤں کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا، دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک 2 مکئی کی فصل میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مکئی کی فصل کا گھیراؤ کر لیا، ڈی ایس پی صدر سرکل انعام الحق چوہدری پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کرائم سین کی گاڑیاں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، کرائم سین کی ٹیمیوں نے ضروری شواہد اکھٹے کر کے ڈاکو کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔