تین مسلح ڈاکووں کی اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر خاتون سے اجتماعی زیادتی۔ ڈاکو موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پولیس نے متاثرہ خاتون کی تحریری درخواست پرتین نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے واقعہ کا نوٹس لے کر داد رسی کرنے کی اپیل کی ہے۔

پتوکی (محمد اشرف طاہر سے) تین مسلح ڈاکووں کی اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر خاتون سے اجتماعی زیادتی۔ ڈاکو موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ خانکے موڑ گاؤں میں زیادتی کا افسوس ناک واقع پیش آیا۔ خانکے موڑ کی رہائشی خاتون نسیم فاطمہ نے تھانہ صدر پھول نگر پولیس کو بتایا کہ میرا خاوند ریاض فیکٹری گیا ہوا تھا اور میں اپنے بچوں کے ہمراہ گھر میں سو رہی تھی کہ اچانک نامعلوم مُسلح ملزمان گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر آگئے شور سن کر بچے اٹھ گئے۔ ملزمان نے اپنا اسلحہ بچوں پر تان لیا اور بچوں پر رضائی ڈال کر خاموش رہنے کیلئے کہا۔تینوں نامعلوم ملزمان نے باری باری میرے ساتھ زیادتی کی۔ملزمان موبائل فون اور پانچ ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر پھول نگر پولیس نے متاثرہ خاتون نسیم فاطمہ کی تحریری درخواست پرتین کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے واقعہ کا نوٹس لے کر داد رسی کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button