تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی منشیات کا بڑا ڈیلر اور ڈاکو گرفتار، 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی

پولیس نے ملزم ساجد عرف ساجی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ خطرناک ملزم کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پتوکی (محمد اشرف طاہر) تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی منشیات کا بڑا ڈیلر اور ڈاکو گرفتار، 10کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ایس ایچ او میاں محمد امین کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے پتوکی میں فروخت کیلئے آنیوالی ساڑھے 10 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم ساجد عرف ساجی منشیات فروش ہونے کے ساتھ ڈاکو بھی ہے ۔ ملزم ڈکیتی اور راہزنی سمیت 10 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے اطلاع ملنے پر گہلن پھاٹک کے قریب دوران ناکہ بندی گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ملزم ساجد عرف ساجی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ خطرناک ملزم کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button