تھانہ بی ڈویژن میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری، آج پھر ڈاکو مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی کو لوٹ کر فرار

تھانہ بی ڈویژن میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری، ڈاکو مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی کو لوٹ کر فرار
شیخوپورہ(نیوزڈیسک) تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو ڈاکوؤں نے دوسری سلامی دے دی۔ مرزا ورکرں روڈ نجی سکول گیٹ کے سامنے مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے۔ ڈاکو 95 ہزار کیش لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو 7 نیوز نے حاصل کر لی ہے۔