معمولی رنجش کی بناء پر فائرنگ کزن نے کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس مصروف تفتیش۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
کوٹلی لوہاراں(نیوز ڈیسک) پرانی رنجش کی وجہ سے کزن نے فائرنگ کر کے اپنے ہی کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موضع سندھوالا کے رہائشی مجتبی عرف موجی جٹ نے درخواست بازی کی رنجش کی بنا پر اپنے سگے کزن 25 سالہ نوجوان نعمان عرف بلو جٹ کو فائر کر کے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں انسپکٹر جاوید اقبال، ڈی ایس پی صدر نعمان نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔