پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزمان کی شناخت پر سکندر حیات اور عبداللہ کے نام سے ہوئی، جو قتل، اقدام قتل جیسے کئی سنگین مقدمات میں ملوث پائے گئے، ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
بھلوال(نیوز ڈیسک) تھانہ پھلروان پولیس کو قتل و دیگر سنگین مقدمات میں ملوث مطلوب ملزمان سے مقابلہ 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلروان پولیس کو بذریعہ مخبر رتوکالا میں قتل و سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تو پھلروان پولیس کی ریڈنگ پارٹی نے ملزمان کو گرفتارکرنے کے لیے باغ کینو رتوکالا میں ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنا شروع کر دی۔ پولیس کی ٹیموں نے حق حفاظت خود اختیاری میں فائرنگ کی، فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دوران سرچ آپریشن 2 کس ملزمان زخمی حالت میں ملے جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ زخمی ملزمان کی شناخت پر سکندر حیات اور عبداللہ کے نام سے ہوئی، جو قتل، اقدام قتل جیسے کئی سنگین مقدمات میں ملوث پائے گئے، ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں