پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ خاتون سمیت 6 افراد گرفتار۔ بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقامی شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا اور منشیات کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ نوجوان نسل کو اس مہلک عادت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
فورٹ عباس( تحصیل رپورٹر) پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 منشیات فروش گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام چرس، بڑی مقدار میں شراب اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کر لیئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ فورٹ عباس محمد نواز وٹو نے کہا کہ خواتین کا منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث ہونا انتہائی تشویشناک ہے، جو معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے یہ مہم جاری رہے گی۔مقامی شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا اور منشیات کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ نوجوان نسل کو اس مہلک عادت سے محفوظ رکھا جا سکے۔