گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص نے بیوی اور نوجوان بیٹی پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ تینوں افراد جانبحق۔ ریسکیو ٹیم نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں

جانبحق افراد میں 60 سالہ اسحاق ، 45 سالہ زاہدہ پروین زوجہ اسحاق اور 23 سالہ عروج فاطمہ دختر اسحاق شامل ہیں

فورٹ عباس (بیورو رپورٹ) گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں ایک شخص نے بیوی اور نوجوان بیٹی پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ تینوں افراد جانبحق۔ ریسکیو ٹیم نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق کھچی والا فیصل کالونی میں اسحاق نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اپنی 45 سالہ بیوی , 23 سالہ بیٹی پر فائرنگ کی اور بعد میں خود پر بھی فائر کیا جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے
ریسکیو ٹیم اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ جانبحق افراد میں 60 سالہ اسحاق ، 45 سالہ زاہدہ پروین زوجہ اسحاق اور 23 سالہ عروج فاطمہ دختر اسحاق شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button