ایڈیشنل سیشن جج نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر اظہر حسین کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

چیچہ وطنی( ویب ڈیسک ) ایڈیشنل سیشن جج نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر اظہر حسین کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج نے سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر اظہر حسین کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں سیون آر میں ملزم اظہر نے اسی گاؤں کی رہائشی خاتون صبیحہ کو ناجائز تعلقات نہ قائم کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ جس پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ نمبر 65/23 بجرم 302/34۔449 ت پ درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں ٹرائل کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم اظہر حسین جرم 302 کے تحت عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے جبکہ بجرم 449 کے تحت دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔