12 گھنٹے طویل پولیس مقابلہ ۔ منشیات کا سمگلر تین ساتھیوں سمیت ہلاک، لاشیں ہسپتال منتقل

12 گھنٹے طویل پولیس مقابلہ ۔ منشیات کا سمگلر تین ساتھیوں سمیت ہلاک، لاشیں ہسپتال منتقل
ڈسٹرکٹ گجرات(ویب ڈیسک) کوٹلہ ارب علی میں 12گھنٹے سے جاری طویل ترین پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ تھانہ ککرالی کے گاوں ہنج میں منشیات فروش سمگلر فیصل شہزاد تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے گاوں ہنج میں بدنام زمانہ منشیات فروش فیصل شہزاد عرف فیجی پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ چند دن پہلے ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ پولیس کاجوان طارق عزیز شیہد جبکہ عامر شہزاد شدید زخمی ہوگیا تھا۔ گجرات بھر کے مختلف تھانہ جات کےجوانوں ،افسران نے پولیس مقابلہ میں حصہ لیا ہے۔ سپہر 4بجے پولیس مقابلہ شروع ہوا اورصبح 7بجے تک جاری رہا ہے۔ ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو DHQگجرات ریفر کردیا گیاہے۔ پولیس مقابلہ میں فیصل شہزاد ولد محمد بوٹاہنج ،نوید احتر ولد سعید احمد خواصپور،نومی ولد فیاض سیدا،سفیع الرحمان ولد ریاض مارے گئے ہیں۔