وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن” ڈرگ فری پنجاب” کے حوالہ سے تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، گودی موڑ نزد گرڈ اسٹیشن سے ایک منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد،مقدمہ درج کر لیا گیا

دوسری کاروائی میں ملزم دل نواز سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر کے گرفتار کر لیا اور اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن” ڈرگ فری پنجاب” کے حوالہ سے تھانہ سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، گودی موڑ نزد گرڈ اسٹیشن سے ایک منشیات فروش گرفتار ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ندیم اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گودی موڑ گرڈ اسٹیشن کے قریب منشیات فروش محمد شاہد عرف نونا کو ایک کلو پچاس گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا اور ملزم محمد شاہد عرف نونا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں دل نواز سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کر کے گرفتار کر لیااور اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کر تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button