گرفتار ملزمان کو چھڑوانے کے لیے ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ، دونوں گرفتارملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، ہسپتال منتقل۔

گرفتار ملزمان کو چھڑوانے کے لیے ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ، دونوں گرفتار
ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، ہسپتال منتقل۔
وہاڑی(ویب ڈیسک) تھانہ لڈن کے علاقہ میں پولیس مقابلہ. موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم پرویز عرف ملنگی اور علی شان جو کہ تھانہ دانیوال میں ریمانڈ جسمانی پر تھے،جن کو مختلف مقدمات میں تھانہ لڈن سے ریکوری کے بعد واپس لایا جا رہا تھا۔تھانہ لڈن کے قریب ملزمان کے 4 نامعلوم ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والا ملزم پرویز عرف ملنگی سکنہ 9/11 ڈبلیو بی کا رہائشی ہے اور پولیس کو 35 مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ علی شان سکنہ انور آباد 24 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ایس ایچ او تھانہ دانیوال مظہر فرید گوندل نے زخمی ملزمان کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔زخمی ہونے والے ملزمان کے ساتھیوں کو ٹریس کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔