پیشی پر عدالت میں لائے گئے چوری و ڈکیتی کے دو ملزمان پولیس حراست سے فرار۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کو حوالات میں بند کر دیا گیا

سب انسپکٹر افضل چیمہ ملزمان امیر حمزہ اور گلفام کو عدالت پیشی پر لائے تھے۔ دونوں ملزمان ہتھکڑیوں سمیت احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے
وزیرآباد (ویب ڈیسک) پیشی پر عدالت میں لائے گئے چوری و ڈکیتی کے دو ملزمان پولیس حراست سے فرار۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی پر لائے گئے دو ملزمان پولیس حراست سے فرار ہو گئے۔ سب انسپکٹر افضل چیمہ ملزمان امیر حمزہ اور گلفام کو عدالت پیشی پر لائے تھے۔ دونوں ملزمان ہتھکڑیوں سمیت احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ دونوں ملزمان پر ڈکیتی کا پرچہ درج تھا۔ پولیس تھانہ احمد نگر نے ملزمان کو سنٹرل جیل چھوڑنا تھا۔تینوں پولیس ملازمین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔