منڈی صادق گنج اور پاکپتن روڈز پر نامعلوم ڈاکوؤں نے دو پٹرول پمپس لوٹ لئے۔ ڈاکو لوٹ مار کے دوران فائرنگ بھی کرتے رہے۔

منچن آباد سرکل میں 24 گھنٹے کے دوران 5 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ، 4 پٹرول پمپس اور ایک کریانہ کی دکان کو لوٹا گیا۔
منچن آباد ( طاہر کریم خان سے) منڈی صادق گنج اور پاکپتن روڈز پر نامعلوم ڈاکوؤں نے دو پٹرول پمپس لوٹ لئے ڈاکو لوٹ مار کے دوران فائرنگ بھی کرتے رہے ، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا منچن آباد سرکل میں 24 گھنٹے کے دوران 5 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ، 4 پٹرول پمپس اور ایک کریانہ کی دکان کو لوٹا گیا ڈکیتی وارداتوں سے متاثرہ افراد لاکھوں روپے نقدی سے محروم ہو گئے ،