مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی۔ ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ترجمان

ملزم خادم اقدام قتل ،ڈکیتی، راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر باقی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کر دی ہیں

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی۔ ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ میکلوڈ گنج پولیس ملزم خادم کو بسلسلہ ریکوری اسلحہ ناجائز لے کر گئی تھی کہ بعد از برآمدگی واپسں آرہے تھے کہ بمقام جھانگی پل کے قریب تین کس نامعلوم الاسم بسواری موٹر سائیکل ملزمان نے للکارا کے ہمارے ساتھی خادم کو چھوڑ دو اور سیدھی فائرنگ شروع کردی، پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ تھوڑی دیر بعد جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو جائے وقوعہ پر جا کر دیکھا تو ملزم خادم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرا پڑا تھا۔ ملزم خادم اقدام قتل ،ڈکیتی، راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر باقی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کوششیں شروع کر دی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button