تھانہ مدرسہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی۔ تین رکنی ڈکیت گینگ کے ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار

ڈکیت گینگ کے ارکان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) تھانہ مدرسہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی۔ تین رکنی ڈکیت گینگ کے ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی، موٹر سائیکل اور دوران واردات استمعال ہونے والا ناجائز اسلحہ 2 پسٹل بھی برامد ہوئے۔ ملزمان مین شاہراہوں پر راہگیروں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں محمد وارث، محمد کاشف اور وسیم شاہ شامل ہیں۔ ڈکیت گینگ کے ارکان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔