ڈاکوؤں کا گاؤں پر حملہ۔ چار نہتے شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جانبحق۔ ڈاکوؤں کی بھاگنے کی کوشش ناکام۔ ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ معصوم افراد کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچا دیا جائیگا۔ رحیم یار خان پولیس کو حملہ آور ڈاکوؤں کے خلاف مزید کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور امید ہے۔

رحیم یار خان ( عقیل اظہر پہوڑ سے) ڈاکوؤں کا گاؤں پر حملہ۔ چار نہتے شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جانبحق۔ ڈاکوؤں کی بھاگنے کی کوشش ناکام۔ ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان تھانہ ظاہر پیر کے علاقے بستی لاشاری میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 04 نہتے اور معصوم شہری جانبحق ہو گئے۔ پولیس نےڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکو ظاہر پیر میں 04 معصوم افراد کے قتل کے بعد کچہ کی جانب فرار ہو رہے تھے مگر رحیم یار خان پولیس نے ڈاکووں کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ معصوم افراد کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچا دیا جائیگا۔ اندھڑ، شر اور کوش گینگ کے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاعات پر ملزمان کا تعاقب اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ رحیم یار خان پولیس کو حملہ آور ڈاکوؤں کے خلاف مزید کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور امید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button