پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 موٹر سائیکل اور 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا سامان برآمد،

عوام سے اپیل ہے کہ ڈاکوؤں اور چور گینگز کی سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیں۔پولیس کا مشن ڈاکوؤں اور چور گینگز کا قلع قمع کرنا ہے۔
کوٹ چھٹہ(نیوز ڈیسک) جرائم پیشہ افراد کے خلاف چوٹی پولیس کا کریک ڈاؤن، 3 موٹر سائیکلیں برامد، سات لاکھ 80 ہزار روپے کی مالیت کاسامان برامد، ریکوری کی رقم مدعیان کے حوالے کردی گئی،9ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹی پولیس کے ایس ایچ او حمید اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈاکوؤں اور چور گینگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے3موٹر سائیکلوں ،2 موبائل فونز، بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت چوری شدہ مال برآمد کر لیا جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان سے برآمد کی گئی اشیاء میں نقدی اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے،برآمد شدہ سامان کی کل مالیت 7,80,000 روپے بنتی ہے۔ایس ایچ او تھانہ چوٹی زیرین حمید اللہ خان کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قانون کے حوالے کیا جا رہا ہےپولیس نے عزم کیا ہے کہ ڈاکوؤں اور چور گینگز کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گاعوام سے اپیل ہے کہ ڈاکوؤں اور چور گینگز کی سرگرمیوں کے بارے میں فوری اطلاع پولیس کو دیں۔پولیس کا مشن ڈاکوؤں اور چور گینگز کا قلع قمع کرنا ہے۔