مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ تین حقیقی بھائیوں کو دو دو بار سزائے موت اور 60 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج امیر مختار گوندل کی عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ کیا

شکر گڑھ( کرائم ڈیسک ) مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ تین حقیقی بھائیوں کو سزائے موت اور 60 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ تھانہ نور کوٹ کی حدود میں گھر کے سامنے گدھی باندھنے پر قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج امیر مختار گوندل کی عدالت نے دوہرے قتل کے ملزمان کو سزا سنا دی۔ عدالت نے تین ملزمان کو سزائے موت اور ساٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔ یاد رہے کہ تین سال قبل گھر کے سامنے گدھی باندھنے پر ملزمان نے دو بھائیوں کو قتل کر دیا تھا جس پر نورکوٹ پولیس نے اگست 2021 میں 3 حقیقی بھائیوں سمیت ماں اور والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے تین حقیقی بھائیوں کو دو،دو بار سزائے موت اور 60 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button