نجی گیسٹ ہاؤس سے نوجوان ڈاکٹر کی نعش برآمد، تاحال موت کی وجہ معلوم نا ہو سکی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

نجی گیسٹ ہاؤس سے نوجوان ڈاکٹر کی نعش برآمد، تاحال موت کی وجہ معلوم نا ہو سکی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
جتوئی(ویب ڈیسک) نجی گیسٹ ہاؤس سے نوجوان ڈاکٹر کی نعش برآمد، تاحال موت کی وجہ معلوم نا ہو سکی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جتوئی کے ایک نجی گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر فرخ شہزاد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فرخ شہزاد صحت کارڈ میں بطور ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر تعینات تھے۔ ورثا کے مطابق ڈاکٹر سے گزشتہ دو دنوں سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا، جس پر ورثاء نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے اور ضروری کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر کی موت کی وجہ کیا ہے۔ ورثاء اور پولیس دونوں اس کیس کی مزید تفصیلات کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے منتظر ہیں۔