ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار لاکھوں روپے نقدی اور مال مسروقہ برآمد

ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار لاکھوں روپے نقدی اور مال مسروقہ برآمد
دیپالپور(ویب ڈیسک) ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر دیپالپور فخر وٹو اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اچھو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان میں اشرف عرف اچھو اور نور حسن شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ ملزمان سے شہریوں سے چھیننی گئی نقدی رقم 08 لاکھ 70 ہزار روپے ، 06 موٹر سائیکل ، 06 موبائل فونز ، 05 شاخ بکریاں ، 03 واٹر پمپ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش دیپالپور اور گردونواح میں راہگیروں کو لوٹنے کی 22 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تھانہ صدر دیپالپور پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش بھی دی۔