شادی کی تقریب میں تماشائی کی فائرنگ خواجہ سراء ڈانسر ہلاک

شادی کی تقریب میں تماشائی کی فائرنگ خواجہ سراء ڈانسر ہلاک
میاں (چنوں ویب ڈیسک) میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ میں شادی کی تقریب میں خواجہ سرا قتل۔ تفصیلات کے مطابق موضع نوری سہاگ میں مہندی کی تقریب میں تماشائی نے فائرنگ کر کے خواجہ سراء ڈانسر کو قتل کر دیا۔ ڈانسر عمر عرف ناز چشتیاں کا رہائشی تھا. تماشائی عمر دراز نامی شخص نے دوران ڈانس اسے اپنے پاس آنے کو کہا اور کسی اور کسی اور کے پاس جانے سے منع کیا اور کہنا نہ ماننے پر پسٹل سے گولی مار کر خوبرو خواجہ سراء ڈانسر قتل کر دیا،. ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، خواجہ سراؤں کی کثیر تعداد تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر میں جمع ہو گئی یے۔