پچاس تولہ طلائی زیورات چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔ پولیس نے چوری شدہ کروڑوں روپے مالیت کے زیورات برآمد کروا لیے۔

پچاس تولہ طلائی زیورات چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔ پولیس نے چوری شدہ کروڑوں روپے مالیت کے زیورات برآمد کروا لیے۔
اٹک (کرائم ڈیسک) پچاس تولہ طلائی زیورات چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔ پولیس نے چوری شدہ کروڑوں روپے مالیت کے زیورات برآمد کروا لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ائیرپورٹ فتح جنگ پولیس نے کروڑوں روپے مالیتی 50 تولہ طلائی زیورات چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کارپنٹر کا کام کرتا ہے اور اس نے دو سال قبل متاثرہ گھر میں الماریاں اور خفیہ لا کر بنائے تھے۔ ملزم رات کے اندھیرے میں خفیہ لا کر سے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ تمام طلائی زیورات برآمد کر لئے۔