کالج سے نکلتے ہوئے طالبہ اغواء۔ پولیس نے مغوی طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

طالبہ چھٹی کے بعد کالج سے نکلی تو کار سوار ملزمان نے گرفتار کر لیا۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) کالج سے نکلتے ہوئے طالبہ اغواء۔ پولیس نے مغوی طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم کار سواروں نے کالج کے باہر سے طالبہ کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغوی طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق طالبہ چھٹی کے بعد کالج سے نکلی تو ملزمان نے دبوچ لیا۔ کار سوار ملزمان لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے طالبہ کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button