پولیس کی کچے میں بڑی کارروائی۔ دو مغوی بازیاب کروا لیے گئے۔

ایک ڈاکو زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری۔ ڈاکوؤں کے زیر استعمال تین موٹر سائیکل بھی پو لیس نے برآمد کر لئے۔
صادق آباد (ویب ڈیسک ) پولیس کی کچے میں بڑی کارروائی۔ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلہ میں دو مغوی بازیاب۔ ایک ڈاکو زخمی ہونے کی اطلاع۔ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری۔ ڈاکوؤں کے زیر استعمال تین موٹر سائیکل بھی پو لیس نے برآمد کر لئے۔ پولیس نےکچہ سونمیانی کے علاقے میں ڈاکوؤں کا گھیراؤ کر لیا۔ پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ رات ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے سے تین شہریوں کو اغواء کیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا۔ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو مغوی بازیاب کروا لیے گئے۔ ایک ڈاکو زخمی ہوا۔ ڈی ایس پی بھونگ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کا تعاقب میں ہے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت و کچہ کریمنل کی سرکوبی کے لئے پولیس چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔