دو گروپوں میں تصادم ، فائرنگ کر زد میں آ کر کمسن بچہ جانبحق

دو گروپوں میں تصادم ، فائرنگ کر زد میں آ کر کمسن بچہ جانبحق

چشتیاں (عامر شفیع سے) دو گروپوں میں تصادم ، فائرنگ کر زد میں آ کر کمسن بچہ جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق چستیاں کے نواحی تھانہ ڈاہرانوالہ میں اہم این اے احسان الحق باجوہ کے آبائی گاؤں چک نمبر 174 مراد میں دو گروپوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی ہے۔ لڑائی میں دو موٹر سائیکلیں بھی نظر آتش کر دی گئی ہیں۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں کم سن بچہ خالق حقیقی سے جا ملاہے۔ بچے کی شناخت محمد احمد ولد بابر ججہ سکنہ چک نمبر 174 مراد کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈاہرانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button