فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات۔ تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوے فرار ہو گئے

۔ شہر کے مین بازار میں ہونے والی واردات پر انجمن تاجران سراپا احتجاج ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او سے شہر میں وارداتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پتوکی (محمد اشرف طاہر سے) فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات۔ تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے مین چوک میں فارمیسی پر تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گلوبل نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوے دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تمام شواہد اکھٹے کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شہر کے مین بازار میں ہونے والی واردات پر انجمن تاجران سراپا احتجاج ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او قصور سے شہر میں وارداتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button