شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ تین بچے زخمی

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 3 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھاریاں والا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں تین بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا زخمی بچوں میں راشد، عثمان اور رحمان شامل ہیں،کھاریانوالہ میں سنی نامی لڑکے کی شادی تھی شادی میں دولہے کے بھائی خرم سمیت 4 افراد فائرنگ کر رہے تھے جس کی زد میں آکر تینوں بچے زخمی ہوئے وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button