ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان مقابلہ شدید فائرنگ کے بعد شہریوں نے تین ڈاکو مار گرائے

پولیس مقابلے کی بجائے عوام کا ڈاکوؤں سے مقابلہ۔ ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کو عوام نے گھیرے میں لیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مارے گئے۔

شیخوپورہ(بیورو رپورٹ) ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان مقابلہ شدید فائرنگ کے بعد شہریوں نے تین ڈاکو مار گرائے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود کوٹ عبد المالک کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ شہریوں نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا، ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔ شہریوں کی جانب سے جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد زخمی ڈاکو کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ہلاک ہوئے والے ایک ڈاکو کی شناخت کلیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button