اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی کی بڑی کاروائی۔ اغواء کی وارداتیں کرنے والے اور لینڈ گریبرز سے تعلق رکھنے والے گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا

ملزمان نے 17 اکتوبر 2024 کو سیکٹر 5/1 نارتھ کراچی کے رہائشی رانا نعیم احمد خان کو اس کی بیوی اور بچوں سمیت گھر سے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور گھر میں موجود سامان، طلائی زیورات، نقدی وغیرہ لوٹا اور مذکورہ بالا فیملی کو تقریباً دو دن تک اغواء کر کے رکھا اور اس کے بعد تیسر ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن میں چھوڑ دیا تھا
کراچی (ویب ڈیسک) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی کی بڑی کاروائی۔ اغواء کی وارداتیں کرنے والے اور لینڈ گریبرز سے تعلق رکھنے والے گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کا 15/20 رکنی گروہ ہے جس نے بوگس این جی او بنائی ہوئی ہے اور اس این جی او کے سہارے علاقہ سرجانی، نارتھ کراچی اور دیگر ضلع ویسٹ اور سینٹرل کی زمینوں اور مکانوں پر قبضہ کرتے ہیں۔ ان علاقہ جات میں رہائش پذیر لوگوں کو اغواء کر کے ان کے مکانوں اور پلاٹوں پر قبضہ کرتے ہیں۔ ملزمان نے 17 اکتوبر 2024 کو سیکٹر 5/1 نارتھ کراچی کے رہائشی رانا نعیم احمد خان کو اس کی بیوی اور بچوں سمیت گھر سے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور گھر میں موجود سامان، طلائی زیورات، نقدی وغیرہ لوٹا اور مذکورہ بالا فیملی کو تقریباً دو دن تک اغواء کر کے رکھا اور اس کے بعد تیسر ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن میں چھوڑ دیا تھا۔
مذکورہ بالا وقوعہ کا مقدمہ الزام نمبر 568/2024 بجرم دفعہ 395/365/348/34 تعزیرات پاکستان تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔