غیرت کے نام پر ظلم کی انتہا، نوجوان کو گولی مارنے کے بعد اس کے ناک اور کان کاٹ دیئے

کبیر والا(بیورو رپورٹ) غیرت کے نام پر ظلم کی انتہا۔ نوجوان کی ناک اور کان کاٹ دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کبیر والا کی حدود میں غیرت کے نام پر ملزمان نے اپنی عدالت لگا لی۔ ملزمان نے رمضان نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، اس کے بعد پتھر دل ملزمان نے زخمی کے ناک اور کان کاٹ دیئے۔ زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیر والا منتقل کیا گیا جہاں حالت زیادہ خراب ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔