نومبر میں برآمد ہوئے والے مال مسروقہ کی حوالگی کی تقریب

سرگودھا(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت پولیس لائنز میں ماہ نومبر میں برآمد ہونے والے مال مسروقہ کی حوالگی مالکان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ نے سرگودھا پولیس کی جانب سے ماہ نومبر میں برآمدہ 05 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار 680 روپے کا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا۔تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ سرگودھا پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر وقت کوشاں ہے، گزشتہ ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرگودھا پولیس نے21 گینگزسمیت 300سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار 680 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ہے۔برآمدہ مال مسروقہ میں 89 موٹر سائیکلیں مالیت 73لاکھ 92 ہزار900 روپے،06 رکشہ مالیت 10لاکھ 35ہزار روپے، 01 کار مالیت 75 لاکھ، 01 ڈمپر مالیت 50 لاکھ، 02 ٹریکٹر 94لاکھ روپے،نقدی 39 لاکھ 92 ہزار 05 سو روپے، 67 گائیں و بھینسیں مالیت01 کروڑ40 لاکھ 95 ہزار ،36 بھیڑو بکریاں کل مالیت 19لاکھ 77 ہزار 500روپے،01گھوڑا مالیت 02لاکھ50ہزار روپے،03 تولے طلائی زیورات کل مالیت 06لاکھ،14 موبائل فون مالیت 04لاکھ 37 ہزار200روپے اور دیگر متفرق سامان (سولر پلیٹیں، موٹریں اور پیٹر وغیرہ) مالیت 59 لاکھ 75 ہزار 580 روپے شامل ہیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ نےاس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے سرگودھا پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔جرائم پیشہ عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف مزید شکنجہ تنگ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button