حاصل پور روڈ پر حادثہ 1 شخص جانبحق 2 شدید زخمی

بہاولنگر ( طاہر کریم سے) حاصلپور روڈ پر تیز رفتار مسافر بس اور مزدا میں تصادم ہوا ہےحادثہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق 2 شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق شخص کی محمد ارشد جبکہ زخمیوں کی محمد شہباز اور محمد صابر کے نام سے شناخت ہوئی۔حادثہ دھند میں تیز رفتار کے باعث پیش آیا ہے