المصطفی لائرز فورم کے نامزد امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔ ثمین علی سندھو ایڈووکیٹ

المصطفی لائرز گروپ ہی وہ واحد گروپ ہے جس نے اڑھائی سو کے قریب چیمبر لیس وکلا کو چیمبر دیئے۔
لیاقت پور (ابو ہریرہ علوی سے) بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کے جنرل سیکرٹری ثمین علی سندھو کا کہنا ہے کہ المصطفی لائرز فورم کے نامزد امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔المصطفی لائرز گروپ کی جانب سے صدر اسد نواز خان چانڈیہ نائب صدر چوہدری جاوید حسین سندھو اور جنرل سیکرٹری عباس رسول گجر کو نامزد کیا گیا ہے اور المصطفی لائرز گروپ ہی وہ واحد گروپ ہے جس نے اڑھائی سو کے قریب چیمبر لیس وکلا کو چیمبر دیئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے ہما وقت میدان میں رہتا ہے اور ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن بار ایسوسی ایشن لیاقت پور سال 2025 میں کامیابی المصطفی لائرز گروپ کی ہوگی۔اس موقع پر سینئر صحافی جام محمد اقبال ٹانوری بھی موجود تھے۔



