چوری کا زیر حراست ملزم دوران علاج چل بسا۔ لواحقین کا احتجاج۔

جوڈیشل میجسٹریٹ کی زیر نگرانی میں قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

لاڑکانہ (عبدالفتاح اوڈھو) چوری کی الزام میں قید ملزم دوران علاج چل بسا۔ لواحقین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق چوری کے الزام میں قید کاٹنے والا قیدی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ متوفی نور حسین ڈیتھو کے والد فضل محمد ڈیتھو نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ قبل علاقے کے بااثر شخص منظور شاہ نے میرے بیٹے کو ساتھیوں کی مدد سے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اس کے بعد نور حسین ڈیتھو کو گولی مار کر اسے زخمی کردیا گیا۔ جو آج زخموں کی تاب نہ لا کر چانڈکا اسپتال لاڑکانہ کے شعبہ سرجیکل وارڈ 2 میں زخموں کے تاب نہ لا کر چل بسا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منظور شاہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نور حسین ڈیتھو تین ماہ قبل اپنے ساتھی چور ملزمان سے ملکر امداد حسین شاہ کے گھر پر چوری کر رہے تھے کہ وہ اپنے ہی ساتھی چوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جو آج اسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ جبکہ جوڈیشل میجسٹریٹ کی زیر نگرانی میں قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button