دھند کا فائدہ اٹھا کر چور سرگرم۔ چوری کی دو وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کی رائفلیں، پسٹل، گولیاں اور سینٹری کا سامان چرا کر فرار

متاثرین نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے ساتھ رات سے فجر تک پولیس گشت رکھنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری طرف تھانہ سٹی پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

پتوکی(محمد اشرف طاہر) دھند کا فائدہ اٹھا کر چور سرگرم۔ چوری کی دو وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کی رائفلیں، پسٹل، گولیاں اور سینٹری کا سامان چرا کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی دھند کے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور سرگرم ہوگئے۔ شہر میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں سے پہلی واردات میں نامعلوم چور اسلحہ ڈیلر کی دوکان سے لینٹر توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی رائفلیں، پسٹل، اور بھاری تعداد میں گولیاں اور نقدی چرا کر فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات میں ہلہ روڈ پر واقع بورنگ اینڈ سینٹری اسٹور پر 3 ملزمان دوکان کا شٹر توڑ کر پانی والے 4 ڈبل پمپ اور پانی والے نل سمیت سٹور سے دیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہوگئے، متاثرین کا کہنا ہے کہ رات کے تیسرے پہر سے پہلے ہی پولیس گشت بند کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے چوروں کو موقع ملا ہے، متاثرین نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے ساتھ رات سے فجر تک پولیس گشت رکھنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری طرف تھانہ سٹی پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button