نیو ائیر پر پروگرامز کی سخت سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ قانون شکن عناصر اور خواتین کو ہراساں یا دست درازی کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے

نئے سال کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش ،ہلڑ بازی اور شاہرات کی غیرقانونی بندش پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
- ڈیرہ غازی(نیوز ڈیسک) آر پی او خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات پر نیو ائیر پر 45 پروگرامز کی سخت سکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ قانون شکن عناصر اور خواتین کو ہراساں یا دست درازی کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے احکامات پر نیو ائیر پر سخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ نیو ائیر نائٹ پر شہریوں کےتحفظ اور امن و مان کے قیام کے لیے سیکورٹی ہائی الرٹ ہوگی تاکہ شہری نئے سال کی خوشیاں پرامن اور پورے جوش وجذبے سے منا سکیں۔ ریجن بھر میں نئے سال کی آمد نیو ایئر نائٹ ہر 45 پروگرامز کی سکیورٹی پر 09 ڈی ایس پیز، 200 انسپکٹر, سب انسپکٹر سمیت 1500 سے زائد اہلکاران تعینات کیئے گئے ہیں اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی 12،کوئیک رسپانس کی 46، پٹرولنگ وئیکلز کی 63بٹیموں کے ہمراہ ڈولفن اسکواڈ کے دستوں کا گشت بھی جاری رہےگا ۔نئے سال کے موقع پرحکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کیئے گئے ہیں۔ نئے سال کے موقع پر تفریح گاہوں اور اہم مقامات پر پکٹس اور ناکہ جات قائم کرکے فیملیز اور خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈیزاہلکار تعینات کی گئی ہیں۔ ۔نئے سال کے موقع پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ،اسلحہ کی نمائش ،ہلڑ بازی اور شاہرات کی غیرقانونی بندش پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



