پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن۔ ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے

گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

کوٹلہ ارب علی (چوہدری ظفر اقبال سے) پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن۔ ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی تھانہ گلیانہ کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے چار ملزمان گرفتار کر کے 2 عدد پسٹل 30 بور، رائفل کلاشنکوف برآمد کر لی گئی۔ تھانہ گلیانہ پولیس ٹیم نے جنڈ موڑ پر واردات کی نیت سے بیٹھے مسلح ملزمان کو گرفتار کر کے 2 عدد پسٹل 30 بور اور رائفل کلاشنکوف برآمدکر لی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button