جائیداد کے لالچ میں اپنے چچا کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر یکسو کی جائے گی، ملزم کو بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) جائیداد کے لالچ میں اپنے چچا کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کھیتوں میں سوئے ہوئے شخص کو قتل کر دیا گیا تھا۔ تھانہ منچن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈی پی او کے حکم پر ایک ٹیم تشکیل دی جس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق قاتل مقتول کا بھتیجا تھا اور جائیداد کی رنجش پر قتل کیا گیا۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر یکسو کی جائے گی، ملزم کو بمطابق قانون قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button