شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل۔ بارات سے واپس آنے والی وین کا ٹرالر سے تصادم۔ 7 افراد جاں بحق, 15 زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے حادثہ اور مریضوں کے متعلق تفصیلات لیں۔ مریضوں کو مکمل سہولیات دینے کیلئے ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کیں
نوشہروفیروز (نمائندہ خصوصی) مورو کے قریب علی الصبح بارات سے واپس آنے والی وین کا ٹرالر سے تصادم, 7 افراد جاں بحق, 15 زخمی تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر نوشہرو فیروز کے قریب چارمیل کے مقام پر علی الصبح ٹرالر اور وین میں تصادم ہوگیا جس کے نیتجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے تمام افراد حیدرآباد سے بارات سے واپس آرہے تھے۔ پولیس کے مطابق نوشہروفیروز کے معروف ڈاکٹر پریل تگڑ کے بیٹے عبدالجبار تگڑ کی حیدرآباد میں بارات گئی تھی جو واپسی اپنے آبائی شہر لوٹتے ہوئے حادثہ کاشکار ہوگئے۔ ٹرالر ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فوت ہونے والوں میں علی محمد تگڑ, طوطی, ظہیر تگڑ, مسمات شریفاں و دیگر شامل ہیں۔ مورو اسپتال ذرائع کے مطابق 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع پر ڈپٹی کمشنر ارسلان سلیم مورو اسپتال پہنچ گئے انہوں نے حادثہ اور مریضوں کے متعلق تفصیلات لیں۔ مریضوں کو مکمل سہولیات دینے کیلئے ڈاکٹرز کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ارسلان سلیم کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے پورا ضلع سوگوار اور ڈاکٹر پریل تگڑ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔



