تندور کے قریب کھیلتا ہوا ڈیڑھ سالہ بچہ تندور میں گر گیا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بچے کا چالیس فیصد جسم جھلس گیا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) تندور کے قریب کھیلتا ہوا ڈیڑھ سالہ بچہ تندور میں گر گیا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں لیاقت چوک کے قریب کھیلتا ہوا بچہ تندور میں گر گیا۔ ذیشان نامی بچے کا چہرہ، کمر اور ٹانگیں جھلس گئیں۔ بچے کی عمر ڈیڑھ سال بتائی جاتی ہے۔ بچے کا چالیس فیصد جسم جھلس گیا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔



