چوری اور ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری۔ چور جیولرز شاپ کے تالے توڑ کر 34 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات اور نقدی لے اڑے

پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

میاں چنوں ( نمائندہ خصوصی) چوری اور ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری۔ چور جیولرز شاپ کے تالے توڑ کر 34 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ تلمبہ کی حدود میں 3 روز سے بلا ناغہ چوری کی وارداتیں رپورٹ ہورہی ہیں۔ رات گئے چور جیولرز کی دوکان کے تالے توڑ کر 10 تولہ سونا مالیتی تقریباً 26 لاکھ روپے ،25 تولہ چاندی، اور 8 لاکھ روپے نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے۔ جیولری شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ چور دوکان سے زیور والی سیف الماری بھی ساتھ ہی لے گئے۔ انہوں نے ڈی پی او خانیوال سے اپیل ھے جلد از جلد ملزمان گرفتار کیے جائیں۔ تلمبہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button