شاعر، مصنف اور سائیکلسٹ سیاح محمد فیاض تاجور کی تین کتابوں کی تقریب پذیرائی۔

مقررین نے کہا کہ محمد فیاض تاجور نے اپنے قارئین کو نہ صرف پاکستان کی سیر کراتے ہوئے مختلف شہری اور تاریخی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں بلکہ ان کی تحریر میں صوفیانہ خیالات کی جھلک بھی پائی جاتی ہے
منڈی بہاؤالدین (بیورو رپورٹ) شاعر، مصنف اور سائیکلسٹ سیاح محمد فیاض تاجور کی تین کتابوں کی تقریب پذیرائی کا انعقاد دی اسمارٹ سکول ملکوال میں ہوا، تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین، سائیکلسٹ سیاح، شاعر اور مصنف محمد فیاض تاجور کی تین کتابوں کی تقریب پذیرائی کا انعقاد دی اسمارٹ سکول میں ہوا۔ تقریب میں تعلیم اور علم و ادب سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے راؤ محمد عارف، پروفیسر شاہد اقبال، الطاف احمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، محمد آصف، طارق بھٹی اور دیگر نے محمد فیاض تاجور کو تین کتابوں کی تصنیف اور اشاعت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جہاں یہ محمد فیاض تاجور کیلئے ایک اعزاز ہے وہیں یہ ہمارے علاقے کیلئے بھی باعث فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد فیاض تاجور کی کتب میرے ہمسفر، سوچ سفر اور مقام سوچ میں انہوں نے اپنے قارئین کو نہ صرف پاکستان کی سیر کراتے ہوئے مختلف شہری اور تاریخی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں بلکہ ان کی تحریر میں صوفیانہ خیالات کی جھلک بھی پائی جاتی ہے۔ محمد فیاض تاجور نے تمام مہمانوں اور بالخصوص الطاف احمد عامر کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تقریب کے انعقاد پر الطاف احمد عامر کا شکریہ بھی ادا کیا۔



